تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا.اجلاس میں پارلیمانی پارٹی نے ا 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات پر فوری جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے.اعلامیہ کے مطابق دونوں واقعات کی شفاف تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن ناگزیر ہے.پارلیمانی پارٹی کا بانی تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی اسیران کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے .اعلامیہ کے مطابق بانی تحریک انصاف نے مثبت سوچ کے ساتھ مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے .بانی تحریک انصاف عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک آگے چلے اور ترقی کرے اسی لئے ملک میں سیاسی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے بات چیت کے لیے تیار ہیں.پارلیمانی پارٹی کا 26 نومبر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا گیا .اعلامیہ کےمطابق پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تحریک انصاف پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے گھروں، ڈیروں پر چھاپوں کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی گئی .