پی ٹی آئی کی احتجاجی کمیٹی کی جانب سے سیاسی کمیٹی کو احتجاج کی حتمی حکمت عملی بارے بریفنگ دے دی گئی .اس سلسلے میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی کوارڈینیشن کمیٹی نے تمام قافلوں گائیڈ لائنز جاری کر دیں ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور روالپنڈی کے کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دن ایک بجے تک جڑواں شہروں کے کارکنان اور مقامی قیادت زیرو پوائنٹ پل کے اوپر پہنچیں اور پنجاب و خیبرپختونخواہ کے قافلوں کےآنےتک زیرو پوائنٹ پل پر ان کا انتظار کریں .ذرائع کے مطابق زیرو پوائنٹ پہنچنے کے بعد پی ٹی آئی قیادت جلسے یا دھرنے بارے میں اپنا اعلان کرے گی. دھرنا طویل ہونے کی صورت میں کارکنان کو اپنے ساتھ گرم کپڑے اور خشک خوراک اپنے ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے