بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا کے روابط اور بہنوں کے پیغامات کے بعد تحریک انصاف کے احتجاجی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے جس کے مطابق چوبیس نومبر کو پی ٹی آئی کے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کیلئے روانہ ہونگے.پلان کے مطابق پی ٹی آئی قافلوں کو اسلام آباد پہنچنے کے لیے دو سے تین دن لگیں گے ۔ تمام ورکرز اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے جنہیں 26 نومبر کو اسلام آباد داخل ہونا ہے۔ ذرائع کے مطابق قیادت کے ہمراہ علیمہ خان اور بہنیں بھی موجود ہونگی ۔ اسلام آباد پہنچ کر دھرنے کا پروگرام بھی پلان کا حصہ ہے ۔ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ میں اور دیگر بہنیں بھی قافلے کے ساتھ اسلام آباد آئیں گی ۔ علیمہ خان کے مطابق احتجاج کے دوران مذاکرات کا راستہ بھی کھلا رکھا جائے گا