پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر اسلام اباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے شہر کے تمام ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ہدایت جاری کی ہیں کہ اسلام آباد کے ممکنہ کشیدہ حالات کے پیش نظر ٹرانسپورٹ کے اڈوں کو آج آٹھ بجے شام بند کیے جائے۔تمام اڈے مالکان اپنے اڈوں کے سامنے قناعت لگا کر مکمل طور پر بند کردیا جائے.سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ عمل نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ میٹرو بس کو پہلے ہی چار دن کے لئے بند کردیا گیا ہے