پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کا احتجاج کی نگرانی کیلئے پشاور میں دفتر قائم

پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے خیبر پختونخوا میں ریسکیو 1122 کے پشاور میں واقع ہیڈکوارٹرز میں اپنا دفتر قائم کرلیا۔سوشل میڈیا ٹیم کو دفتر کے قیام کے لیے 3 کمرے اور کانفرنس روم فراہم کیے گئے ہیں۔ 25 رکنی سوشل میڈیا ٹیم کے پاس ڈرونز، لیپ ٹاپس اور جدید مواصلاتی آلات بھی موجود ہیں.ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے لیے ایم پی ایز اور ایم این ایز کی قیادت میں جانے والے جلوسوں کی نگرانی کرنا ہے۔سوشل میڈیا ٹیم کو ٹاسک دیا گیا ہے کہ پارٹی کے ایم پی ایز اور ایم این ایز کی جانب سے احتجاج کے لیے اپنے ساتھ لائے جانے والے مظاہرین کی نگرانی کی جائے۔پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی قیادت نعمان افضل کر رہے ہیں جو اس سے قبل عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سوشل میڈیا ٹیم کی سربراہی کرتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں