پشاور سے آنے والے قافلے کو آنسو گیس سے بجنے کے لئے انوکھی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے . اسلام آباد احتجاج کے جانے والے قافلوں کو آنسو گیس سے بچاؤ کے انتظامات بڑے بڑے پنکھے بھی قافلے میں شامل ہیں .یہ بڑے پنکھے ایک ٹرک پر رکھ کر ساتھ لائے جا رہے ہیں جب کہ پاکستان میں کسی سیاسی احتجاج میں شاید پہلی بار استعمال کیے جائیں گے۔ اسلام آباد کی جانب ان کے احتجاجی مارچ کے لیے ان پنکھوں کو مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ ایسے 6 پنکھے پشاور سے روانہ ہونے والے پی ٹی آئی کے قافلے کا حصہ ہیںہ ان پنکھوں کو چلانے کے لیے بجلی کے جنریٹرز کا انتظام کیا گیا ہے۔آنسو گیس شینگ شروع ہوتے ہی یہ خصوصی پنکھے چلائے جائنگے جوکہ ہوا کا رخ موڑ دیں گے اور آنسو گیس کا رخ ان کے چلانے والوں کی جانب ہو جائے گا . کسی بھی احتجاج کے لئے یہ طریقہ کار پہلی مرتبہ استعمال کیا جائے گا