راکھی ساونت کی تازہ ترین انسٹاگرام اسٹوری نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں خوب دھوم مچا رکھی ہے۔جس میں انہوں نے معروف پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کو ‘کنگ’ یعنی بادشاہ قرار دیا اور خود کو ‘کوئین’ یعنی ملکہ کا خطاب دیا۔راکھی ساونت بھارت کی ایک ایسی شخصیت ہیں ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، اس بار انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر کچھ ایسا شیئر کیا کہ جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔راکھی ساونت کی تازہ ترین انسٹاگرام اسٹوری نے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک میں خوب دھوم مچا رکھی ہے۔ راکھی بولی وڈ میں اپنی منفرد شخصیت، بےباک بیانات اور حیران کن حرکتوں کے لیے مشہور ہیں۔ راکھی کی انسٹاگرام اسٹوریز ہمیشہ ان کے فینز کے لیے دلچسپ اور حیران کن ہوتی ہیں۔ لیکن اس بار انہوں نے پاکستانی اداکار کی تعریف کر کے دونوں ممالک کے شائقین کو چونکا دیا ہے۔ فہد مصطفیٰ کو کنگ کہنا واقعی ان کے فینز کے لیے دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔