عمران خان کی اڈیالہ سے خیبرپختونخوا جیل منتقلی کی درخواست جرمانہ کے ساتھ خارج

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ سے خیبرپختونخوا کے کسی جیل منتقلی کی درخواست خارج 20 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔شہری قیوم خان نے سیکورٹی وجوہات پر عمران خان کی منتقلی کیلئے درخواست دائر کی تھی . عدالت نے درخواست خارج 20 ہزار روپے جرمانے کے ساتھ خارج کر دی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ سے خیبرپختوںخوا جیل منتقلی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی مسئلہ ہوگا تو خود درخواست دیں گے عمران خان کے 3 وکلا آج بھی عدالت میں موجود تھے اور بانی پی ٹی آئی کے کسی وکیل نے ایسی کوئی درخواست نہیں دی تھی .جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ایسی درخواستیں قیدی کے اہلخانہ یا وہ خود ہی دے سکتے ہیں.درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ یہ قومی مسئلہ ہے کسی کی ذات کا نہیں. جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ قومی مسائل آپ رکن اسمبلی بن کر سوچیے گا.

اپنا تبصرہ لکھیں