24 نومبر کو احتجاج کی کال کی واپسی عمران خان کی رہائی سے مشروط

اندرونی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کے ساتھ پس پردہ مذاکرات میں 24 نومبر کی احتجاج کی کال کی واپسی عمران خان کی رہائی سے مشروط کردی۔پس پردہ مذاکرات میں تحریک انصاف نے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے خیبرپختونخوا منتقل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے، جاری مذاکرات میں ایک دو روز میں پیشرفت کا امکان ہے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مطالبات رکھ دیے، حکومت مان گئی تواحتجاج کی کال واپس لیں گے، حکومت نہ مانی توفائنل کال کی تیاری مکمل ہے، ہم نے خواتین قیدیوں سے متعلق بھی مطالبات رکھے ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے دو دن میں دو ملاقاتیں کرکے انہیں مذاکرات کی پیشرفت سے آگاہ کیا . جبکہ بیرسٹر گوہر بھی ان کے ہمراہ تھے .ذرائع نے کہا کہ مذاکرات کار مثبت پیش رفت سے پرامید ہیں

اپنا تبصرہ لکھیں