امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل انٹیلی جنس کے سابق قائم مقام ڈائریکٹر رچرڈ گرینل کو ایلچی برائے خصوصی مشنز مقرر کردیا ۔واضح رہے کہ رچرڈ گرینل نے چند دن قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ رچرڈ گرینل ماضی میں کئی تنازعات کا شکار رہے جن میں خواتین کے حوالے بے ہودہ ٹوئٹس اور ہم جنس پرستی شامل ہے۔ رچرڈ گرینل ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ دور صدارت میں جرمنی میں امریکا کے سفیر تھے۔ 26نومبر کوسماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے بلوم برگ کی ایک خبر کو ری پوسٹ کرتے ہوئے رچرڈ گرینل نے لکھا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے۔ ان کے اس مطالبے پر پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے ایکس پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔ قدامت پسندوں نے گرینل کی تقرری پر اعتراض کیا ہےکہ وہ ہم جنس پرست ہیں۔ گرینل نے ہلیری کلنٹن کے بارے میں لکھا تھا کہ ہیلری میڈلین البرائٹ جیسی نظر آنے لگی ہیں۔رچرڈ گرینل خواتین خاص طور پر ڈیموکریٹس اور لبرلز اور میڈیا کو نشانہ بنانے والے سخت ٹوئٹس کو ڈیلیٹ کرنا پڑا اس وقت صدارتی امیدوار رومنی کو اپنی مہم سماجی تنقید پر روکنا پڑی۔