ایڈیلیڈ اوول میں آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کے کپتان اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے چھ کیچز لےکرعالمی ریکارڈ برابرکردیا۔محمدرضوان دنیاکے بارہویں اورسرفراز احمد کےبعد چھ شکارکرنے والےپاکستان کے دوسرے وکٹ کیپر ہیں۔دنیا کے گیارہ وکٹ کیپرز سولہ مرتبہ ایک اننگ میں چھ شکارکرچکے ہیں۔آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ نے چھ مرتبہ کارنامہ انجام دیا۔محمد رضوان نےاسٹیواسمتھ،جوش انگلس،مارنوس لبوشان، ایرون ہارڈی،پیٹ کمنز اورمچل اسٹارک کے کیچزلیے۔ان میں سے چارکیچ رضوان نے حارث رؤف کی گیندوں پرلیے۔