وسٹن ڈائنامکس کا تیار کردہ سپوٹ نامی روبوٹ کتا ٹرمپ کی سب سے اہم رہائش گاہ پر تعینات کیا گیا ہے اس روبوٹ کتے کو حال ہی میں فلوریڈا کے پام بیچ میں نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مارا لاگو ریزورٹ کے اطراف میں گشت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔تاہم امریکی سیکرٹ سروس سسیکورٹی وجوحات کا حوالہ دیتے ہوئے اس بارے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے .سپوٹ نامی روبوٹک کتے کی ہر ٹانگ پر ایک سٹِکر لگا ہوا ہے جو راہگیروں کو خبردار کرتا ہے کہ اس پر ہاتھ نہ پھیرنے کی کوشش نہ کریں۔اس کتے کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ روبوٹ کتے مسلح نہیں ہیں لیکن ان کو دور سے ریموٹ سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے اور ان کے سیکورٹی گشت کے روٹ کو بھی پہلے سے پروگرام کیا جا سکتا ہے۔ سپوٹ اپنی پھرتی اور تیز رفتاری کے لیے جانا جاتا ہے۔ یہ سیڑھیوں پر اوپر اور نیچے آ جا سکتا ہے اور تنگ جگہوں سے بھی گزر سکتا ہے. یہ دروازے بھی کھول سکتا ہے۔یہ روبوٹ کتا متعدد کیمروں سے لیس ہے جو ان کے گردونواح کا تھری ڈی نقشہ تیار کرتے ہے۔ ان کتوں میں تھرمل سینسنگ جیسی اضافی چیزیں بھی لگائی جا سکتی ہیں۔‘نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مارا لاگو ریزورٹ کے ارد گرد گھومتے ہوئے سپوٹ کی ویڈیو ٹِک ٹاک پر وائرل ہو گئی ہے۔ کچھ لوگوں کو یہ کتے بہت پیارے لگ رہے ہیں اور کچھ لوگوں کو عجیب و غریب اور خطرناک جبکہ امریکی ٹاک شوز میں ان کا بہت مذاق بن رہا ہے۔