عمران خان کی رہائی اسی وقت ہوگی جب اللہ کو منظور ہوگا.شیخ رشید

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی عمران خان کی رہائی اسی وقت ہوگی جب اللہ کو منظور ہوگا اور انشاءاللہ انھیں یحیی افریدی ہی لے ڈوبے گا اللہ نے چاہا تو حق و سچ کی فتح ہو گئی. انہوں نے کہا کہ ہر مرتبہ کی طرح ایک بار پھر جنرل عاصم منیر سے درخواست کرتا ہوں کہ غریبوں کے لئے عام معافی کا اعلان کریں . درخواستوں کی مزید سماعت تین ہفتوں کے لئے ملتوی کردی شیخ رشید نے کہا کہ ساری قیادت ملک کوا سموگ میں چھوڑ کر خود باہر چلی گئی ہے .انہوں نے کہا کہ نون اور پیپلز پارٹی عوام میں جگہ نہیں بنا سکی فضل الرحمن نے اپنی جگہ بنائی ہے .انہوں نے کہا کہ ان کی غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی یہ سال ان سے آسانی سے نہیں کٹے گا شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اکانومی تباہ ہے یہ کیوں ادھر ادھر جا رہے ہیں ان کو ابھی تک ایک ملین ڈالر نہیں ملا سناہے نئے بجٹ بھی لا رہے ہیں سارے وہ کام کیے جا رہے ہیں جس سے غریب کے گلے پر چھری پھیری جا رہی ہے.شیخ رشید کا تینوں سروسز چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کےسوال پر جواب دینے سے گریز انہوں نے کہا کہ مجھ سمیت یہ سب گیٹ نمبر چار کی پیداوار ہیں اس لیے میں فوج کے بارے میں بات کرنے سے گریز کرتا ہوں .

اپنا تبصرہ لکھیں