شیخ رشید صدر زرداری کے قتل کی سازش کے کیس سے بری ہوگئے ۔ اسلام آباد کی عدالت نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ شیخ رشید کے خلاف گزشتہ سال تھانہ آبپارہ میں میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔ مقدمے میں سازش اور عوام کو اکسانے کی دفعات لگائی گئی تھیں ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی بریت کی درخواست پرجمعرات کو فیصلہ محفوظ کیا تھا.بعد ازاں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی کچہری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی مدد سے بری ہوا ۔ اب بس دہشت گردی کے چودہ مقدمات رہ گئے ہیں.ان کا کہنا تھا کہ ان حکمرانوں سے جو کام لینا تھا وہ لے لیا گیا ہے اب یہ خود کہہ رہے ہیں کہ انڈے اور ٹماٹر پڑتے ہیں. دونوں پارٹیاں نفرت کا نشان ہیں ہر کوئی ان سے نفرت کرتا ہے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بھارت کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا تو لعنت ہو اس پر بھارت کشمیر میں کیا کررہا ہے۔