پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پارٹی میں مرکزی سطح پر گروپس بنے ہوئے ہیں۔ لوگ گھروں میں بیٹھ کر صرف مرکزی قیادت پر سوشل میڈیا کے ذریعے تنقید کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حتمی تحریک کا اعلان کرے سے پہلے انتہائی سوچ بچار سے کام لینا ہوگا کیونکہ اگر حتمی احتجاج میں ہم ناکام ہوئے تو چھ ماہ تک دوبارہ مومنٹم نہیں بن سکے گا .ان کہ کہنا تھا کہ دو تین لاکھ پاکستانی کسی بھی علاقے سے نکل آئیں تو کافی ہیں۔دوسرے علاقوں کی طرح پنجاب سے بھی لوگوں کو نکلنا ہے۔ اب پی ٹی آئی کے ورکرز اور عوام کے ذہن میں بٹھانا ہے کہ یہ احتجاج حتمی ہے.انہوں نے کہا کہ لوگ احتجاج کے لئے تیار ہیں صرف انہیں ہمت دلانے کی کمی ہے۔لوگوں کے ذہن میں ہونا چاہئے کہ اگر نکلنا ہے تو پھر گرفتاری بھی ہے آنسو گیس کی شیلنگ بھی ہوگی۔ تین لاکھ بنگلہ دیشی نکلے اور وہاں کی پوری حکومت کو تہس نہس کردیا۔