فحش فلمیں بنانے کے کیس میں شلپا شیٹی کے شوہر کے گھر پر چھاپے

بھارتی اخبار کے مطابق تفتیشی ادارےانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے راج کندرا کے مختلف کاروباری مقامات سمیت رہائش گاہ پر پھر سے چھاپے مارے ہیں . ای ڈی حکام راج کندرا کے خلاف 2017 کے اربوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں شواہد حاصل کرنے میں بھی مصروف ہیں۔ ان پر منی لانڈرنگ کے بھی الزامات ہیں اور ماضی میں تفتیشی ادارے ان کے گھر سمیت مختلف کاروباری مقامات پر چھاپے بھی مار چکے ہیں جب کہ ان کی کچھ جائداد بھی ضبط کی جا چکی ہے۔راج کندرا کو ابتدائی طور پر فحش فلمیں بنانے اور ان کے غیر قانونی پھیلاؤ کے حوالے سے جولائی 2021 میں مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار بھی کیا گیا تھا اور وہ چار ماہ تک جیل میں بھی رہے تھے۔راج کندرا پر الزام ہے کہ انہوں نے متعدد ماڈلز کو ان کی خواہش اور رضامندی کے بغیر فحش فلمیں فلمانے کے لیے بلیک میل بھی کیا جب کہ انہوں نے فحش فلموں کو غیر قانونی طریقے سے یورپ سمیت دیگر ممالک تک پھیلایا۔راج کندرا پر الزام ہے کہ انہوں نے 2017 میں ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں جعل سازی کرنے سمیت منی لانڈرنگ کی، جس سے اس وقت کے متعدد کاروباری افراد کو 66 ارب بھارتی روپے کا نقصان ہوا۔راج کندرا کی کاروباری کمپنیوں نے اس وقت بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے لیے کاروباری افراد کو ماہانہ 10 فیصد منافع کا لالچ دے کر انہیں مالی نقصان پہنچایا.اب تفتیشی ادارے اسی کیس میں ان کے خلاف شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں