بابا صدیقی کو گولی مارنے والا اہم ملزم شیو کمارنیپال فرار ہوتے ہوئے گرفتار

مقبول بھارتی سیاستدان اور ریاست مہارشٹرا کے سابق وزیربابا صدیقی کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم شیو کمار گوتم کو بھارتی پولیس نے اتوار کو اترپردیش کے علاقے بہارائچ سے گرفتار کرلیا۔ملزم نیپال فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا.بھارتی میڈیا کے مطابق دوران تفتیش شیو کمار نے لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شیو کمار نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ وہ لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق رکھتا ہے.ملزم نے انکشاف کیا کہ قتل کی واردات جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی کی ایما پر عمل میں لائی گئی۔ملزم شیو کمار نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما کی ریکی کے لیے کئی روز ممبئی میں قیام کیا اور 12 اکتوبر کی رات موقع ملتے ہی بابا صدیقی کو قتل کردیا۔پولیس نے شیو کمار کے علاوہ مزید 4 ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے جس کے بعد بابا صدیقی کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان کی تعداد 23 ہوچکی ہے۔دوران تفتیش بتایا گیا کہ ملزمان کا انمول بشنوئی سے رابطہ لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھی شبھم لونکر کے ذریعے ہوا کرتا تھا. ممبئی پولیس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا ک بابا صدیقی کو گولی مارنے سے قبل شوٹرزا نمول بشنوئی کے ساتھ رابطے میں تھے اور انمول بشنوئی نے ملزم کے ساتھ بات چیت کیلئے اسنیپ چیٹ کا استعمال کیا تھا ۔واضح رہے کہ 12 اکتوبر کو مہاراشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کو باندرہ ایسٹ میں ان کے بیٹے ایم ایل اے ذیشان صدیقی کے دفتر کے باہر قتل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں