افغانستان کے صوبے بغلان میں مزار پر فائرنگ. 10 افراد جاں بحق

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین قانی کے مطابق ناہرین ضلع کے دور دراز علاقے میں ایک مسلح شخص نے مزار پر جاری ہفتہ وار تقریب کے دوران شرکا پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے .فائرنگ کا نشانہ بننے والے زائرین سید پاشا آغا کے مزار پر تقریب میں شریک تھے اور جیسے ہی شرکا نے صوفی نعرے لگانے شروع کئے تو حملہ آور نے فائر کھول دیا۔ انہوں نے کہا کہ مزار پر فائرنگ سے ہلاکتوں کا انکشاف اس وقت ہوا جب لوگ صبح فجر کی نماز کی ادائیگی کے لیے وہاں پہنچے۔افغانستان میں 2021 سے طالبان حکام کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے بم دھماکوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے تاہم انتہا پسند گروہ اور خطے کی شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ خراسان ایسے اہداف کو نشانہ بناتی ہے جنہیں وہ بدعتی تصور کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں