میکسیکو میں بار کے اندر فائرنگ، دس افراد ہلاک

میکسیکو میں بار کے اندر فائرنگ سے دس افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے امریکی میڈیا کے مطابق حملہ ہفتے کی رات وسطی میکسیکو کے لاس کینٹاریٹس بار میں ہوا، جب چار مسلح افراد نے بار میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس میں سات مرد اور تین خواتین ہلاک ہو گئیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ ایک وین پر سوار چار بڑے ہتھیاروں سے لیس مسلح افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے واقعے میں اب تک ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں