ہیٹی جانے والے امریکی مسافر طیارے پر فائرنگ

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا سے ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرسے جانے والی اسپرٹ ایئر لائنز کی پرواز لینڈنگ کے دوران مسلح گروہوں کے ارکان کی فائرنگ کا نشانہ بن گئی . رپورٹ کے مطابق گولیوں کا نشانہ بننے والی پرواز نمبر 951 نے ڈومینیکن ریپبلک کے سینٹیاگو ہوائی اڈے پر محفوظ لینڈنگ کی۔ ایئر لائنز کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ سینٹیاگو ہوائی اڈے پر اترنے والے طیارے کو ابتدائی معائنے کے بعد گولیوں سے ہونے والے معمولی نقصان کے باعث سروس سے باہر کر دیا گیا ہے۔ واقعے میں صرف ایک فلائٹ اٹینڈنٹ معمولی زخمی ہوا ہے۔ترجمان نے کہا ہے کہ ڈومینیکن ریپبلک میں اترنے والے مسافروں کو نئے طیارے کے ذریعے فورٹ لاڈرڈیل-ہالی ووڈ انٹرنیشنل ایئرپورٹ واپس پہنچا دیا گیا ہے۔ اپنے مسافروں اور عملے کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ اگلے حکم تک ہم نے پورٹ او پرنس اور کیپ۔ہیشین میں اپنی سروسز معطل کر دی ہیں۔اس واقعے کے بعد ہیٹی کے دارالحکومت میں واقع ٹوسینٹ لوورچر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تمام کمرشل پروازیں روک دی گئی ہیں۔ امریکہ کی تمام ایئر لائنز نے بھی ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس کے لیے پروازیں معطل کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں