پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات کے خاتمے کے حوالے سے اہم پیشرفت

ذرائع کا بتانا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ باہمی اختلافات سے پارٹی کو نقصان ہوتا ہے. اندرونی اختلافات مل بیٹھ کر حل کرتے ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے عاطف خان کے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور علی امین گنڈا پور نے عاطف خان کو وزیر اعلیٰ ہاؤس آنے کی بھی دعوت دی.عاطف خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس آنے کی حامی بھرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر اور شہرام ترکئی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو عاطف خان کو ٹیلی فون کال کرنے پر آمادہ کیا۔پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے بھی وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق یہ رابطہ اختلافات کے خاتمے میں اہم پیس رفت قرار دیا جا رہا ہے . وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور اور عاطف خان کے ایک دوسرے پر بیانات ماضی میں کئی بار منظر عام پر آ چکے ہیں. دونوں رہنما ایکدوسرے پر ماضی میں سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں