سعودی عرب کے صحرا نے برف کی چادر اوڑھ لی

سعودی عرب کے صحرا نے شدید بارشوں اور ژالہ باری کے بعد تاریخ میں پہلی بار برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق الجوف میں رواں ہفتے کے آغاز میں شدید بارش اور ژالہ باری نے خطے کی خشک وادیوں کو ایک نئی زندگی دے دی سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے الجوف میں رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے پیشِ نظر خطے کے گرد و نواح میں طوفانی بارشوں کی وارننگ جاری کر دی ہے۔سعودی محکمہ موسمیات کے مطابق اس علاقے میں آنے والے دنوں میں مزید گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ بارش اور ژالہ باری کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں جو سفر کو متاثر کر سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں