عمران خان کی رہائی تک اسلام آباد میں رہیں گے.علی امین گنڈاپور

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں رہیں گے۔علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جو حکم ملا ہے اس پر ہر صورت عمل کروں گا۔میں اور پی ٹی آئی کارکن ہر صورت میں ڈی چوک پر پہنچیں گے۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بعد ہو گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور دیگر قیدیوں کی رہائی اور مطالبات کی منظوری تک اسلام آباد میں ہی رہیں گے. راستے بند ہونے کے باوجود گزشتہ احتجاج میں بھی اسلام آباد پہنچے تھے۔وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا ہمارا احتجاج پُر امن ہے حکومت ملک کو بلاک کرکے عوام کو تکلیف پہنچا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں