24 نومبر کے احتجاج کی حکمت عملی طے.ہر صورت اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

وزیراعلیٰ ہاؤس خیبر پختونخوا پارٹی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں تحریک انصاف کا اہم اجلاس ہوا۔ جس میں چوبیس نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی حکمت عملی پر غور کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پارٹی کے مختلف ریجنز کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ جلاس میں پشاور، مالاکنڈ، ہزارہ اور ڈی آئی خان ریجنز کے پارلیمنٹیرینز اور عہدے داروں نے شرکت کی۔رہنماؤں کو بڑی تعداد میں کارکنوں کی شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اجلاس میں رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے الجہاد کے نعرے بھی لاگئے گئے .ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے احتجاج کی فائنل کال دی ہے ۔ اس بار مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا۔ علی امین کا کہنا تھاکہ بانی کی رہائی کیلئے ہرصورت اسلام آباد پہنچیں گے۔ اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی ہماری تحریک کا حصہ ہوں گی، بشریٰ بی بی کی جانب سے پارٹی کو ٹیک اوور کرنے کا تاثرغلط ہے، 24 نومبر کوپرامن احتجاج ہوگا. دنیا کوبتائیں گے ہمارے ساتھ ظلم ہورہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں