امریکا کے الیکشن میں پاکستانی نژاد امیدوار وں کی کامیابی

امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد پاکستانیوں نے بھی جوش و خروش سے حصہ لیا. امریکی الیکشن میں بہت سے پاکستانی نژاد امیدوار بھی ری پبلکن اور ڈیمو کریٹ پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے، جن میں سے کچھ کامیاب رہے اور کچھ کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی پاکستانی نژاد امریکیوں کسے لئے خوش قسمت ریاست رہی جہان دونوں مسلمان امیدوار کامیاب ہو گئےان میں ڈیلس سے سلمان بھوجانی اور ہیوسٹن سے ڈاکٹر سلیمان لالانی نے کامیابی حاصل کی۔ امریکن پاکستانی نژاد سلمان بھوجانی مسلسل دوسری بار رکن ریاستی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔اسی طرح پاکستانی نژاد ری پبلکن امیدوار ایرون بشیر کو پنسلوینیا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا.جبکہ اکستانی نژاد امریکی ڈیموکریٹ امیدوار مریم صبیح الیکشن ہار گئیں.اسی طرح ریاست مشی گن کے ہاؤس ڈسٹرکٹ 57 کی نشست کے انتخابات میں ری پبلکن امیدوار تھامس کوہن جیت گئے اور پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار عائشہ فاروقی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ لکھیں