تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج کا حتمی پلان فائنل

پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج حتمی مراحل میں داخل ہو گیا۔ پی ٹی آئی کی اسلام آباد اور راولپنڈی کی کوارڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پی ٹی آئی رہنما عامر مغل، علی بخاری، شعیب شاہین ایڈووکیٹ، شیر افضل مروت، ثیمابیہ طاہر اور دیگر نے شرکت کی۔ پی ٹی آئی اتوار کو ایک بجے زیر پوائنٹ کے پل کے اوپر سے احتجاج شروع کرے گی۔ پی ٹی آئی راولپنڈی اور اسلام آباد کی مقامی قیادت زیرپوائنٹ پل کے اوپر ہی کارکنان کے ہمراہ موجود رہے گی۔ پی ٹی آئی رہنما عامر مغل نے کہا ہے کہ بانی چئیرمین کے حکم کے مطابق اتوار کو احتجاج کے لیے باہر نکلنا ہے۔ اور بانی چئیرمین کی ہدایت کے مطابق ہم باقی قافلوں کے آنے تک زیروپوائنٹ پر ہی موجود رہیں گےاور جب تک باقی شہروں سے آنے والے قافلے زیروپوائنٹ نہیں پہنچ جاتی۔ عامر مغل نے کہا کہ احتجاج کسی صورت ملتوی نہیں ہو سکتا۔ اور اب صرف بانی چئیرمین کے حکم پر ہی احتجاج ملتوی ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں