تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی نے بھرپور تیاری کے ساتھ دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی نے مرکزی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ جب ڈی چوک میں گولیاں چل رہی تھیں تو مرکزی قیادت کہاں اور کیوں غائب تھی .تحریک انصاف خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ارکان صوبائی اور قومی اسمبلی نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا.اجلاس میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنوں پر تشدد اور موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصلی بحث ہوئی اور اسلام آباد واقعہ سے متعلق ارکان اسمبلی نے اپنی تجاویز کمیٹی کے سامنے رکھیں۔
متعلقہ خبریں
”تحریک انصاف کا دوبارہ اسلام آباد جانے کا فیصلہ“ ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ لکھیں Cancel reply
احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے،پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو سامنےآنا چاہیے،لیڈرشپ میں بہت سےرہنمابزدل ہیں بلکہ یہ کہا جائے کہ اسی فیصد رہنما ہی بزدل ہیں تو غلط نہ ہوگا،صرف بیانات سےکچھ حاصل وصول نہیں ہوگا،آگے بڑھ کر قیادت کرنا ہوگی ورنہ عمران خان کےباہر آتے ہیں اس وقت بڑے بڑے رہنما مانےجانےوالے سارےبزدل نظر بھی نہیں آئیں گے