قلات میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ7 سیکیورٹی اہلکار شہید

نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے جوہان میں شاہ مردان چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 15زخمی ہوئے۔لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور شہدا کی نعشوں کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر ایک خودکش حملہ کیا گیا تھا جس میں 27 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔لیویز ذرائع کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں