زائد العمری میں شادی پر بچے بھی حیران ہوگئے تھے .ثمینہ احمد

سینیئر اداکارہ ثمینہ احمد نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ زائد العمری میں شادی کرنے کے فیصلے پر ان کے بچے بھی حیران ہوگئے تھے اور انہوں نے کہنا شروع کیا کہ اماں کو کیا ہوگیا۔ایک انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ شادی سے ان کی زندگی کی تنہائی ختم ہوگئی ان کے بچے بیرون ملک مقیم تھے، اب انہیں ساتھی مل چکا۔ان کا کہنا تھا کہ اب انہیں اپنے اکیلے گھر میں جاتے وقت احساس ہوتا ہے کہ کوئی ان کے منتظر ہیں اور وہ ان سے جاکر باتیں کریں گی۔شادی پر بات کرتے ہوئے ثمینہ احمد نے بتایا کہ ایک دن شوٹنگ کے بعد وہ منظر صہبائی کے ساتھ بیٹھیں تھیں کہ اچانک انہوں نے انہیں شادی کی پیش کش کردی۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں ذاتی طور پر منظر صہبائی پسند تھے. ان کی شخصیت اچھی تھی لیکن انہوں نے ایسا کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کی شادی ہوگی۔خیال رہے کہ ثمینہ احمد اور منظر صہبائی نے زائد العمری میں اپریل 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران لاہور میں سادگی سے نکاح کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ منظر صہبائی نے انہیں صاف کہا کہ شادی کرتے ہیں اور وہ سن کر حیران رہ گئیں۔ ثمینہ احمد نے بتایا کہ اس سے قبل دونوں نے ڈراموں میں میاں اور بیوی کے کردار بھی ادا کر رکھے تھے. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ اچھی طرح ملتے بھی رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں