آئینی ترمیم کیلئےحکومت نےگیارہ ووٹ خرید لیے تھے.فضل الرحمان کا انگشاف

مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کیلئےحکومت نےگیارہ ووٹ خرید لیے تھے۔ہمارے آٹھ ووٹ تھے اگر ہم ووٹ نہ دیتے تو ترمیم کا بہت گندا ڈرافٹ آتا۔ڈی آئی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے آئین کو غیرآئینی چیزوں سے پاک کرنا ہے۔آئینی ترمیم میں چھپن شقیں تھیں جن کو ہم بائیس پر لے آئے ہیں۔۔پانچ شقیں جمعیت علمائے اسلام کی شامل ہوکر ستائیس ہوگئی ہیں۔نئے انتخابات سے ہی ملک بچ سکتا ہے۔اسٹیبلشمنٹ کو علیحدہ ہونا پڑے گا۔بانی پی ٹی آئی سمیت سب سیاسی لیڈران کی قید و بند کےخلاف ہوں۔

اپنا تبصرہ لکھیں