کسی سے ڈرنے والے نہیں حکومت نے مذاکرات نہیں کرنے تو نہ کرے .عمر ایوب

پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ مذکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تشکیل دی ہوئی ہے لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہےہم نے کسی کے پاس نہیں جانا کسی نے مذاکرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں۔ عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے القادر ٹرسٹ کیس میں کل دیر تک عدالت میں سماعت جاری رہی۔ جبکہ عدالت کا وقت تین یا چار بجے تک ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیوں اتنی دیر تک سماعت جاری رہی۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنان کو گنجائش سے زیادہ جیلوں میں رکھا ہوا ہے، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہے۔واضح رہے چند دنوں سے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کی خبریں زیر گردش ہیں مگر اب تک کسی جانب سے باقاعدہ مذاکرات شروع ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں