امریکی تھنک ٹینک کے مطابق پچھتر سے اسی فی صد مسلمانوں نے ٹرمپ کو ووٹ دیا جبکہ پچھتر سے اسی فیصد یہودیوں نے ڈیموکریٹس کی حمایت کی.امریکی انتخابات میں غزہ جنگ سے تنگ اور مایوسی کا شکار ووٹرز ٹرمپ کی طرف مائل ہوئے جس سے ڈیموکریٹ پارٹی اور یہودی لابی دونوں کو نقصان ہوا امریکی تھنک ٹینک کے مطابق مسلمانوں کی اکثریت نے ری پبلکن اور یہودی ووٹروں نے کملا ہیرس کو چنا.بائیڈن انتظامیہ کی اسرائیل کو غیر متزلزل فوجی امداد اور پالیسی کو جاری رکھنے کی خواہش نے عرب امریکی ووٹروں کو پارٹی سے دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا .امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق مشی گن میں عرب اور مسلمان امریکی ڈیموکریٹک پارٹی سے دور ہوکر ری پبلکن کے قریب آئے.سی این این اور این بی سی کے ایگزٹ پولز کے مطابق اٹہتر فی صد یہودی کملاہیرس کے حامی نظر آئے بائیس فیصد نے ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخاب کیا.ایک خلیجی اخبار کے مطابق ٹرمپ کی اقتصادی پالیسیاں جن میں کم ٹیکس، محدود حکومتی ضابطے، اور کاروباری مراعات نے بھی مسلم کمیونٹیوں کو راغب کیا ۔