برطانوی جریدے دی گارڈین نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت بانی عمران خان کا اعتماد کھو چکی. عمران خان سمجھتے ہیں پارٹی قیادت نے مخالفین سے سازباز کر رکھی ہے۔ وہ پارٹی رہنماؤں کے بجائے اپنی اہلیہ پر زیادہ اعتماد کرتے ہیں.اخبار نے مشال یوسفزئی کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں پارٹی رہنما ان کی ہدایات پر پوری طرح عمل نہیں کرتے۔مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اسی لئے بشریٰ بی بی کو میدان میں اتارا۔ اور کہا کہ وہ ان کا پیغام براہ راست عوام تک پہنچائیں۔ احتجاج کےدن بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر کام کر رہی تھیں۔ مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پارٹی کی سینئر قیادت عمران خان کو بلاک کررہی ہے.بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو ن کے حوالے سے اخبار کا کہنا ہے کہ بانی کے پی ٹی آئی کے قریبی ساتھیوں کی حرکتیں مشکوک ہیں۔ ایسا لگتا ہے وہ اپنے فائدے کیلئے دونوں طرف سے کھیل رہے ہیں۔ اسی لیے انہوں نے بشریٰ بی بی پر شدید دباؤ ڈالا کہ وہ مظاہرین کو اسلام آباد کے مرکز تک لے کر نہ جائیں۔