اسلام آباد ہائی کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) دائرہ اختیار سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ 100 سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہوچکے ہیں .پارلیمنٹ نے اربوں روپے کے کیسز ختم کردیے اب بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کریں.جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کر دیے ہیں ، جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج نے ریمارکس دیے کہ نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں.