وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے. ہمیں جنگ کے لئے مجبور نہ کیا جائے، فیصلہ کن جنگ کے لیے نکلیں اور واپس نہیں آئے تو ہمارے جنازے پڑھ لیں.علی امین گنڈاپو نے صوبے کے سرکاری کالجوں کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرشعبے کی باگ دوڑ طلبہ نے سنبھالنی ہے.نوجوانوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کس طرف لے کر جانا ہے.خیبرپختونخوا میں جلد طلبہ یونین بحال کردیں گے.وزیر علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی ذات سےنکل کرملک کےلیے سوچناہوگا. ہمارا ملک قرضوں میں ڈوبا ہوا ہے. فیصلہ کن جنگ کا وقت قریب ہے انہوں نے کہا کہ خون کا رنگ لال ہے اور لال رنگ انقلاب کی نشانی ہے