امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکشن جیتنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیوملر کی پریس بریفنگ میں صحافی کے سوال پر میتھیو ملر نے جواب میں کہا کہ میں کتنی بار کہوں کہ یہ سچ نہیں ہے۔ سابق وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائیاں پاکستانی عدالتوں کا معاملہ ہے، اور ان سے متعلق فیصلہ بھی پاکستانی عدالتوں نے کرنا ہے۔یہ بات بھی ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ان کی وزارت عظمیٰ سے برطرفی میں امریکی کردار کے الزامات غلط ہیں عمران خان کو ہٹانے میں امریکا کا کردار نہیں ہے۔ پاکستانی سیاست کا معاملہ پاکستانی عوام کو اپنے قانون اور آئین کے مطابق طےکرنا ہے۔