ٹرمپ کا کملا ہیرس اور جو بائیڈن پر جرائم پیشہ تارکین وطن کو امپورٹ کرنے کا الزام

وسکونسن میں انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کملا ہیرس اور جو بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان لوگوں نے جرائم پیشہ تارکین وطن کو امپورٹ کیا اور انہیں اس ملک میں داخل ہوکر ہماری بچیوں اور عورتوں پر حملے، ریپ اور قتل کی اجازت دی۔اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مجھے میری ٹیم نے منع کیا تھا کہ میں یہ جملہ ادا نہ کروں لیکن میں کہہ رہا ہوں کہ خواتین کو پسند ہو یا نہ ہو لیکن میں ان کی حفاظت کروں گا۔انہوں نے مجمعے کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ یہاں کوئی ایسی خاتون موجود ہے جو نہیں چاہتی کہ اس کی حفاظت کی جائے. ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو خواتین کا محافظ قراردیتے ہوئے کہا کہ میں خواتین کی حفاظت یقینی بناو گاچاہے خواتین اس سے متفق ہوں یا نہ ہوں۔

FILE PHOTO: Republican presidential nominee and former U.S. President Donald Trump makes a campaign speech at the Johnny Mercer Theatre Civic Center in Savannah, Georgia, U.S. September 24, 2024. REUTERS/Megan Varner/File Photo

اپنا تبصرہ لکھیں