نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ 2020 کے میں صدر جو بائیڈن سے ہار گئے تھے تاہم انہوں نے اپنی شکست تسلیم نہیں کی تھی ۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 2020 میں بڑے پیمانے پر ووٹر فراڈ کی وجہ سے انہیں انتخابات میں شکست ہوئی۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپوٹ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2020 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متاثر ریاستوں میں شواہد تلاش کرنے کے لیے محکمہ انصاف میں تحقیقاتی ٹیمیں بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔گزشتہ سال وفاقی الزامات کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد کی گئی تھی کہ انہوں نے انتخابات کو منسوخ کرنے کی کوشش کی تھی۔ ٹرمپ پر لگائے گئے یہ الزامات کی تحقیقات اسپیشل کونسل جیک اسمتھ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے کی تھی ۔واشنگٹن پوسٹ نے ٹرمپ کی عبوری ٹیم کے دو قریبی افراد کے حوالے سے خبر دی ہے کہ ٹرمپ جیک ا سمتھ کے ساتھ کام کرنے والی پوری ٹیم کو برطرف کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں.