نو منٹخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سےغیرقانونی تارکین وطن کو پکڑنےکے لیےفوج تعینات کرنےکا عندیہ دیتے امریکی اسٹبلشمنٹ سے اپنے مخالفین کو فارغ کرنےکا بھی فیصلہ کیا ہے۔امریکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے ان متوقع احکامات پر عملدآمد کی قانونی حیثیت پر پینٹاگون میں غور وفکر شروع کردیا گیا۔پینٹاگون اہلکار نےاپنےبیان میں کہا ہےکہ ہم بدترین صورتحال کے لیے تیاری کر رہے ہیں لیکن فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا. میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون عسکری حکام کو غیر قانونی احکامات نہ ماننے کی اجازت دیتا ہے،امریکی فوج کی شہری علاقوں میں تعیناتی کا اقدام غیر قانونی ہوگا۔