نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کو جہنم بنانے کی دھمکی دیدی ڈونلڈ ٹرمپ نے سات اکتوبر دوہزار تئیس کے اسرائیلی یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر تے ہوئےکہاکہ صدارت سنبھالنے تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو ذمے داروں کو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے .جو لوگ انسانیت کیخلاف مظالم کے مرتکب ہو ئے اُنہیں اس کی قیمت چکانا ہو گی۔ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ذمہ داروں کو ایسا سبق سکھائیں گے کہ امریکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملے گی۔ اس سے قبل غزہ میں اسرائیلی یرغمالیوں سے متعلق اپنے ایک بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی 14 ماہ کی جنگ میں 33 یرغمالی ہلاک، کچھ لاپتا ہوچکے ہیں۔ اسرائیل اپنی احمقانہ جنگ سے یرغمالیوں کو ہمیشہ کیلئے کھو سکتا ہے۔حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کو یرغمالیوں کیلئے جو کچھ کرنا ہے کرلے اس سے پہلے کہ بہت دیرہو جائے۔