ترکیہ نے اسرائیلی صدر ک کو اپنی فضائی حدود سے گزرنے سے روک دیا

اسرائیلی حکام نے گزشتہ ہفتے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں منعقد ہونے والی اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کی 29ویں کانفرنس میں شرکت کے لیےاسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کے طیارے کے لیے ترکیہ کی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی تھی۔ جسےترک حکام نے مسترد کر دیا.اسرائیلی میڈیا میں خبریں آئی تھیں کہ ہرزوگ نے سیکیورٹی تحفظات کی وجہ سے آذربائیجان کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔تاہم اب اسرائیلی میڈیا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز ترکیہ نے اسرائیلی صدر کے طیارے کو ترک فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا تھا جس کی وجہ سے انہیں اپنا دورہ آذربائیجان منسوخ کرنا پڑا۔اسرائیلی میڈیا نے آذربائیجان کے حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر کے طیارے کو فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دینے کے لیے اسرائیلی اور ترک حکام کئی روز سے سفارتی کوششوں میں مصروف تھے تاہم ان کا کوئی مثبت نتیجہ نہ نکل سکا۔

اپنا تبصرہ لکھیں