اسرائیلی حملوں میں دو ایرانی فوجی جاں بحق ہونے کی تصدیق

ایرانی میڈیا کے مطابق فوج نے تصدیق کی ہےکہ ہفتے کی علی الصبح اسرائیل نے عسکری مراکز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو ایرانی فوجی جاں بحق ہوئے ہیں. ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں کے چند گھنٹے بعد ایرانی فوج کی جانب سے مختصر بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے حملوں کے بعد اپنی سرزمین کا دفاع کرنے والے دو فوجی اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی مزید تفصیلات بھی جاری کی جائیں گی.

اپنا تبصرہ لکھیں