امریکہ کے اسکول میں طالبہ کی فائرنگ سے ایک ٹیچر سمیت دو افراد ہلاک

امریکہ کی ریاست وسکانسن کے اسکول میں طالبہ کی فائرنگ سے ایک ٹیچر سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے حملہ آور طالبہ بھی ماری گئی امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ میڈیسن شہر میں ایک چھوٹے سے اسکول میں پیش آیا فائرنگ کا یہ واقعہ ایک نجی ادارے ابیونڈنٹ لائف کرسچن اسکول میں پیش آیا جہاں کنڈرگارٹن سے بارہویں جماعت تک کے تقریباً 400 طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ اس واقعے میں 3 افراد ہلاک ہوئے. جن میں مشتبہ حملہ آور بھی شامل ہے جس کی شناخت اسکول کے ایک نابالغ طالب علم کے طور پر ہوئی ہے۔ جب پولیس پہنچی تو حملہ آور اسکول کے اندر مردہ پایا گیا۔پولیس چیف شون بارنس نے بتایا کہ واقعے میں تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ چھ زخمی ہیں زخمیوں میں ایک ٹیچر اور پانچ طلبہ شامل ہیں۔حملہ آور طالبہ کی موت اپنی ہی پستول سے نکلی گولی سے ہوئی میڈیسن کے پولیس چیف نے بتایا کہ لڑکی کے والدین بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ اس لیے ان پر واقعے میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرنے کا ارادہ نہیں ۔ دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں