فضائی آلودگی سے تدارک کے لئے زیتون کے پتوں کی بھاپ مفید قرار

زیتون کے پتوں پر کی جانے والی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آلودہ فضاء میں رہنے والے افراد جو سائینس کے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں، ان کے لیے زیتون کے پتوں کی بھاپ مفید ہے۔آلودہ فضاء میں سانس لینے والے افراد زیتون کے پتوں کی بھاپ لینے سے فضائی آلودگی کے مضر اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔اس کے پتوں کی بھاپ دمے کے مریضوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں ہے، اس کی بھاپ سے بند ناک کھل جاتی ہے، یہ بھاپ سانس لینے میں دشواری کو دور کرتی ہے۔جبکہ زیتون کے پتوں کے جوشاندے کا استعمال جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے، شوگر کی سطح کو کنٹرول کرتا ہے اور خون میں کولیسٹرول کی سطح میں غیر ضروری مقدار کو بڑھنے سے روکتا ہے۔یہ جوشاندہ دل کی شریانوں کو قوت بخشتا ہے اور اس میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کو دور کرتا ہے.زیتون کا پھل، پتے اور تیل کا مختلف طریقوں سے استعمال دل کے افعال کو درست کرتا ہے، جسم کو درکار غذائی ضرورت کو پورا کرتا ہے، بالوں کو صحت مند بناتا ہے، جلد کو چمک دار بناتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں