کوئٹہ سے اغوا کیے جانے والے دس سالہ بچے کی عدم بازیابی کے خلاف مغوی بچے کے اہل خانہ، سیاسی جماعتوں، اساتذہ تنظیموں اور ٹرانسپورٹرزکی اپیل پر بلوچستان میں پہیہ جام ہڑتال ہے۔کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بند ہے، کوئٹہ سے آنے والی چمن پسنجر ٹرین بھی بند ہے۔ جبکہ کوئٹہ چمن سیکشن پر آج ٹرینوں کی آمدورفت بھی معطل ہے۔ حکام کے مطابق چمن،کوہلو اور خضدار سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں تعلیمی ادارے بند جبکہ آج ہونے والاپرچے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں.واضح رہے کہ 15 نومبر کو 11 سالہ مصور کاکڑ کو نامعلوم افراد نے پٹیل باغ کے علاقے میں اسکول سے گھر جاتے ہوئے اغوا کیا تھا، اہلخانہ نے کہا تھا کہ بچے کی بازیابی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔