اموات 12 کیوں بتائیں.علیمہ خان بیرسٹر گوہراور سیلمان اکرم راجہ پر برہم

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا سے ڈی چوک میں احتجاج کے دوران کارکنان کی اموات کی تعداد کم بتانے پرشدید برہم ہوگئی .علیمہ خان نے بیرسٹر گوہر سے کہا آپ نے 12 شہادتیں ہی کیوں بتائیں تاہم بیرسٹر گوہر خان 12 شہادتوں کی تعداد پر ڈٹے رہےبیرسٹر گوہر خان نے کہا ہمارے پاس جو تفصیلات ہیں اس میں بغیر تصدیق کے کیسے اضافہ کرسکتے ہیں.اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی ک عمران خان کے خلاف مقدمات کی سماعت کے دوران ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان اور سلمان اکرم راجا پر شیدید غصے کا اظہار کیا .علیمہ خان نے کہا کہ آپ کو معلوم ہے ہمارے کتنے لوگ لاپتا ہیں.بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہم نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو اس پر کام کررہی ہیں۔علیمہ خان سے تکرار کے دوارن پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل بیرسٹر سلمان اکرم راجا بھی بیرسٹر گوہر خان کی حمایت کرتے رہے، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی تمام تر تفصیلات اکٹھی کرنے میں لگی ہوئی ہےبیرسٹر گوہر نے غیر مصدقہ شہادتوں کی تعداد نشر کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میرے پاس 12 شہادتوں کے علاوہ کوئی مصدقہ شہادت نہیں میں کیسے کہہ دوں کہ سیکڑوں لوگ شہید ہوئے ہیں۔سلمان اکرم راجہ نے علیمہ خان سے کہا جو کارکنان عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں خدا کیلئے انکو لاپتا نہ کہیں

اپنا تبصرہ لکھیں