ٹک ٹاک میں بائٹ ڈانس کےبانی ژانگ یامنگ چین کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں، جن کی دولت اننچاس اعشاریہ تین ارب ڈالر ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق اکتالیس سالہ ژانگ یامنگ نے دوہزار اکیس میں کمپنی کی سربراہی سے استعفیٰ دے دیا تھا، وہ ہورون چائنا رچ لسٹ میں پہلی بار شائع ہونے کے بعد سے چھبیس سالوں میں چین کے امیر ترین شخص بننے والے اٹھارہویں شہری بن گئے ہیں۔انہوں نے پانی کی کمپنی میگنیٹ ژونگ کے مالک شان شان کو پیچھے چھوڑ دیا، جو دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں اور ان کی دولت چوبیس فیصد گر کر سینتالیس ارب نوے کروڑ ڈالر رہ گئی ہے امریکی اثاثوں پر قانونی جنگ کے باوجود ٹک ٹاک بائٹ ڈانس کی عالمی آمدنی گزشتہ سال تیس فیصد بڑھ کر ایک سو دس ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جس نے ژانگ یامنگ جو امیر ترین فرد بننے میں دی۔ فہرست میں تیسرے نمبر پر ٹینسنٹ کے بانی پونی ما ہیں اورپی ڈی ڈی ہولڈنگز کے بانی کولن ہوانگ گزشتہ برس کے مقابلے میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔