بیں الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی دفاعی نظام نے آذربائیجان ایئر لائن کے طیارے کو نشانہ بنایا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں سے بات کرتے ہوئے چار مختلف ذرائع نے کہا کہ ہے کہ روسی دفاعی نظام نے آذربائیجان ایئر لائن کے جہاز کو نشانہ بنایا ہے. ہوا بازی کے ماہرین یہ سمجھتے ہیں کہ آذربائیجان ایئرلائنز کے طیارے کو مبینہ طور پر روسی جمہوریہ چیچنیا کے اوپر ایئر ڈیفنس سسٹم سے نشانہ بنایا گیا تھا اور آذربائیجان میں حکومت کے حامی میڈیا نے حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ اس کا ذمہ دار روسی میزائل سسٹم ہے۔ آذربائیجان ایئرلائن کا کہنا ہے کہ 25 دسمبر کو قزاقستان میں ہونے والے طیارے حادثے کی تحقیقات کے ابتدائی نتائج کے مطابق حادثہ تکنیکی اور بیرونی مداخلت کے باعث پیش آیا ہے۔ تاہم آذربائیجان ایئرلائنز نے جہاز کو نقصان پہنچانے والی ‘تکنیکی بیرونی مداخلت’ کی تفصیل نہیں دی. فلائٹ اٹینڈنٹ ذوالفقار اسدوو جو حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں زندہ بچ جانے والے 29 افراد میں سے ہیں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ طیارہ ‘کسی قسم کے بیرونی حملے کی زد میں آیا.ان کا کہنا تھا کہ ‘جہاز سے کسی بیرونی چیز کے ٹکرانے سے پیدا ہونے والے جھٹکے نے جہاز کے مسافروں کو پریشان کر دیا تھا ہم نے انھیں پرسکون رکھنے کی کوشش کی تاکہ وہ اپنی نشستوں پر بیٹھے رہیں۔ اسی وقت ایک اور حملہ ہوا اور میرا بازو زخمی ہو گیا۔’ واضح رہے کہ یہ مسافر طیارہ قازقستان کے شہر اکتاؤ کے قریب تباہ ہوا تھا۔ نتیجے میں 38 مسافر ہلاک ہوگئے۔ ماسکو نے حالیہ مہینوں میں یوکرینی ڈرون حملوں کے خلاف دفاعی نظام کا استعمال کیا ہے۔آذربائیجان ایئر لائنز کی پرواز J2-8243 باکو سے گروزنی کے لیے جارہی تھی۔روسی ایوی ایشن نے کہا یہ ہنگامی صورتحال تھی۔ یہ پرندوں کے ٹکرانے سے بھی ہو سکتی ہے