آزاد کشمیر سے ریسکیو کی گئی مادہ تیندوہ (ملکہ) انتقال کر گئی۔
گزشتہ دنوں آزاد کشمیر سے تشویشناک حالت میں مادہ تیندوے کو ریسکیو کیا گیا تھا۔
وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے مطابق مادہ تیندوے کے جسم سے ایک گولی کو کامیابی سے نکال لیا گیا تھا لیکن جسم میں موجود مزید 3 گولیاں موت کی وجہ بنی۔
وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حکام نے بتایا کہ مادہ تیندوے کو ایک گولی دل کے قریب دوسری گولی ریڑھ کی ہڈی کے قریب لگی تھی۔
وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے مطابق آزاد کشمیر کے محکمہ جنگلی حیات نے ملزموں کیخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
مادہ تیندوے کی باڈی کو پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے آزاد جموں کشمیر کے محکمہ جنگلی حیات کو ملکہ کی موت سے متعلق آگاہ کر دیا ہے۔