آفاق احمد سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیے گئے

چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سرجانی ٹاؤن میں ٹینکر جلانے کے کیس میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی درخواست ضمانت منظور کرلی تھی۔ عدالت نے سرجانی ٹاؤن میں درج مقدمے میں آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اس سے قبل ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے آفاق احمد کا ریلیز آرڈر جاری کیا تھا۔جبکہ دیگر دو مقدمات میں پہلے ہی ان کی ضمانت ہوچکی تھی.سینٹرل جیل سے رہائی پر کارکنوں کی بڑی تعداد نے اُن کا استقبال کیا۔پولیس کے مطابق آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں 2 مقدمات درج ہیں ان دو مقدمات میں ضمانت کے بعد سرجانی ٹاون پولیس نے کراچی سینٹرل جیل سے آفاق احمد کو دوبارہ گرفتار کرلیا تھا سرجانی ٹاون میں نامعلوم افرادکے خلاف گاڑی جلانےکا مقدمہ درج تھا۔

Afaq Ahmed was released from Central Jail Karachi

اپنا تبصرہ لکھیں